سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے فیروز آباد تھانے میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

درج کردہ ایف آئی آر میں مارپیٹ، ہنگامہ آرائی، اقدامِ قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیوں سمیت انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات اے ٹی اے شامل کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی حافظ سہیل احمد جدون نے الزام لگایا ہے کہ وہ آپٹیکل فائبر کیبل کے کام کی نگرانی کر رہا تھے کہ بیس سے پچیس افراد موقع پر پہنچے اور بدتمیزی و تشدد کیا۔

مقدمے میں فرحان غنی، قمر احمد خان، شکیل چانڈیو، سکندر اور روحان کو نامزد کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بھائی کی گرفتار پر کہا کہ جھگڑا ہوا تھا، ایف آئی آر درج کرنا مدعی کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرحان غنی اور دیگر ملزمان گرفتاری دے کر عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

رات گئے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی فیروز آباد تھانے میں پہنچے۔

مقدمہ اندراج کے بعد ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی اور مقدمے میں دیگر نامزد ملزمان نے تھانے میں پہنچ کر باقاعدہ گرفتاری دے دی۔

Similar Posts