کراچی کے علاقے بلدیہ میں گزشتہ روز پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو بچے دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔ قبل از وقت پیدائش کی وجہ سے بچوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں گذشتہ روز خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق 5 میں سے 2 بچے دوران علاج انتقال کرگئے۔
دونوں بچوں کے انتقال پر والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔ گزشتہ روزبلدیہ کے رہائشی عدنان شیخ کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
آپریشن کے ذریعے 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں پیدا ہوئے تھے۔ ڈاکٹر کے مطابق پانچوں بچے وقت سے پہلے 29 ہفتوں پر پیدا ہوئے تھے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سب بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ بچوں کے ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروائے گئے تھے۔