آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی لائن آف کنٹرول سے متصل علاقے پانڈو میں انسانی آبادی پر حملہ کرنے والے خونخوار تیندوے کو بالآخر ہلاک کردیا گیا۔
خونخوار تیندوے کی دہشت کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ 2 روز قبل تیندوا 8 سالہ بچی کو گھر کے صحن سے اٹھا کر لے گیا تھا، جس کی لاش بعد ازاں کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔
اس کے بعد گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں تیندوے کے حملے سے 17 سالہ نوجوان مدثر علی زخمی ہوگیا تھا۔
گھنٹے میں تیندوے کا دوسرا حملہ، دسویں جماعت کے طالب علم کو لہولہان کردیا
کنٹرول لائن کے پانڈو سیکٹر کے قریب تیندوے کے حملے میں 9 سالہ بچی جاں بحق
تیندوے کی ہلاکت کی خبر جنگل کے کنارے واقع گاؤں ڈبراں سمیت پورے علاقے میں سکھ اور اطمینان کا باعث بنی۔
مقامی افراد نے پاک فوج کی بروقت اور موثر کارروائی پر شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ واقعہ ایل او سی کے قریبی علاقے پانڈو سیکٹر میں پیش آیا جہاں پاک فوج کی تعینات ٹیم نے تیندوے کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے درست نشانے پر گولی چلا کر اسے ہلاک کیا۔