اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس اب ایئرپورٹ پر ہی دستیاب

0 minutes, 0 seconds Read

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کر دی گئی۔ اب انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ٹریفک کیاسک لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ٹریفک حکام کے مطابق مسافر صرف اپنا ویزا اور موجودہ ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر ایئرپورٹ پر ہی موقع پر انٹرنیشنل لائسنس حاصل کر سکیں گے۔لائسنس کا پرنٹ فوری طور پر فراہم کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ کیاسک کے ذریعے لرنر، لوکل اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔ٹریفک کیاسک میں 24 گھنٹے آن لائن سہولیات دستیاب ہوں گی تاکہ شہری کسی بھی وقت خدمات حاصل کر سکیں۔

ٹریفک حکام کے مطابق رواں ماہ کے دوران شہر میں ٹریفک کیاسک کی تعداد 10 کر دی جائے گی جبکہ اگلے مالی سال میں یہ تعداد 100 تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

1997 سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والا شخص کیسے پکڑا گیا؟

یہ اقدام نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ شہریوں کو جدید اور تیز تر سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Similar Posts