امریکی صدر کا ’ٹرمپ ڈانس‘ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران قطر کے العدید ایئربیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے خطاب کے بعد اپنا ٹرمپ ڈانس کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تقریب کے اختتام پر صدر ٹرمپ جب اسٹیج پر موجود تھے، تو ان کی انتخابی مہم کا معروف گانا چلنے لگا، جس پر انہوں نے روایتی انداز میں ’ٹرمپ ڈانس‘ بھی کیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جاری تنازعات کا پرامن حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تاہم، اگر ضرورت پیش آئی تو امریکہ اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ قطر اور امریکہ کے درمیان حالیہ دنوں میں 42 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے طے پائے ہیں، جب کہ قطری حکومت العدید ایئربیس پر آئندہ برسوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

ٹرمپ کا دہلی کو ایک اور جھٹکا، آئی فون کی پیداوار بھارت منتقل کرنے سے روک دیا

انہوں نے امریکی فوجی ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی امریکی فضائیہ ایف-47 طیارے سے لیس ہو جائے گی، جب کہ ایف-35 کے جدید ورژن، ایف-55 کا بھی شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2026 کے دفاعی بجٹ میں سروس ممبران کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

امریکا کی بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں، ایرانی صدر کا سخت رد عمل سامنے آگیا

اس موقع پر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کی صورت حال پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’میرے خیال میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع اب حل ہو چکا ہے۔ ہم نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ جنگ کے بجائے تجارت کو ترجیح دیں، اور وہ اس پر مطمئن نظر آتے ہیں۔‘

Similar Posts