چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کردی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کردی۔

چیئرمین تحریک انصاف گوہر علی نے کسی بھی قسم کے بیک ڈور یا فرنٹ ڈور مذاکرات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی کسی خفیہ رابطے یا ڈیل کا حصہ نہیں بن رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر علی کا کہنا تھا کہ اب بہت ہو چکا، ملک کو مزید کشیدگی کا متحمل نہیں ہونا چاہیئے، وقت آ گیا ہے کہ معاملات کو سنجیدگی سے سلجھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی رہنما کبھی بھی کسی خفیہ معاہدے یا مفاہمت پر آمادہ نہیں ہوں گے، ان کی اہلیہ اس وقت جیل میں ہیں، ایسے میں کسی بھی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا دیا ہے اور قوم کو ان پر فخر ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی کا خاتمہ ہونا چاہیئے، ملک اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کا حل سیاسی سیز فائر میں ہے، تاکہ عوامی مسائل پر توجہ دی جا سکے۔

Similar Posts