بیرونی تجارت کے محاذ پر پاکستان کے لیے مثبت خبر۔ اپریل 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جب کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر زائد رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔
رواں سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جب کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 33 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔
معاشی میدان میں بڑی خوشخبری ،ملکی تاریخ کا بلند ترین کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
تجارتی اور مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق ملکی برآمدات جولائی سے اپریل 2025 تک 27 ارب 27 کروڑ ڈالر اور درآمدات 48 ارب 61 کروڑ رہی ڈالر جبکہ ترسیلاتِ زر کی مد میں اوورسیز پاکستانیوں نے 31 ارب 21 کروڑ ڈالر وطن بھیجے۔
معاشی میدان سے بڑی خوشخبری؛ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ
ماہرین کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری ترسیلاتِ زر میں اضافے، کنٹرول شدہ درآمدات اور بہتر مالی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ معاشی پالیسیوں میں تسلسل جاری رہا تو مستقبل میں بھی توازنِ ادائیگی فاضل رہنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔