پیٹرول اور ڈیزل سستا، لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں یکم اگست سے پیٹرول اور ڈیزل سستا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرول 9 روپے 7 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا 31 جولائی کو سمری ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

یاد رہے کہ آخری بار 15 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت ایک روپے 85 پیسے کم ہوئی تھی۔

اس وقت پیٹرول کی پیٹرول کی موجودہ قیمت 272 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہے۔

اس سے قبل یکم جولائی کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کیا گیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کیا گیا تھا، جس کے بعد قیمت 258 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 262 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھے۔

Similar Posts