لپ اسٹک آپ کے ہونٹوں کا رنگ چرا رہی ہے؟ یہ 5 ٹپس آزمائیں

0 minutes, 0 seconds Read

’لپ اسٹک‘ خوبصورتی کا وہ جادوئی ہتھیار ہےبظاہر آپ کے چہرے کو نکھارنے کا کام کرتا ہے، مگر حقیقت میں آپ کے ہونٹوں کی قدرتی رنگت آہستہ آہستہ چوری کر تاہےاور وہ بھی بغیر کسی انتباہ کے!

آپ کی پسندیدہ لپ اسٹک، جو آپ کے میک اپ کو مکمل اور دلکش بناتی ہے، وہ دراصل آپ کے ہونٹوں کو مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق لپ اسٹک میں موجود بعض کیمیکل اجزاء وقت کے ساتھ ہونٹوں کا قدرتی رنگ خراب کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ہونٹ سیاہ یا دھبہ دار ہو سکتے ہیں۔

اب نہ ہونٹوں سے لپ اسٹک ہٹے گی اور نہ ہی فاونڈیشن رنگت کو کالا کردے گا

ماہرین امراضِ جلد کے مطابق، لپ اسٹک میں موجود سخت کیمیکل، مصنوعی خوشبوئیں اور بھاری دھاتیں (جیسے لیڈ اور کرومیم) ہونٹوں میں میلانن کی زیادتی کا سبب بنتے ہیں، جو مستقل سیاہی یا دھندلا پن پیدا کر سکتے ہیں۔ اسے لپ پگمنٹیشن کہتے ہیں، جو محض وقتی داغ نہیں ہوتے، بلکہ وقت کے ساتھ ہونٹوں کی ساخت اور رنگت پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

ہونٹوں پر نیلے، بھورے یا سیاہی مائل یہ دھبےدھلتے نہیں، بلکہ وقت کے ساتھ گہرے ہوتے جاتے ہیں۔ یہ علامات موروثی بھی ہو سکتی ہیں، مگر بڑھتی عمر، دھوپ میں زیادہ وقت گزارنا، سگریٹ نوشی، ہارمونی تبدیلیاں اور سستے میک اپ کا استعمال بھی اس کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

کیا لپ اسٹک کا استعمال سب سے پہلے مردوں نے کیا تھا؟

لپ اسٹک کا بار بار استعمال، خاص طور پر سستے یا غیر معیاری برانڈز، ہونٹوں کی قدرتی جلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ کئی فارمولیشنز میں مصنوعی رنگ اور خوشبو شامل ہوتے ہیں جو حساس جلد کو الرجی، خارش یا سوزش میں مبتلا کر کے سیاہی کو جنم دیتے ہیں۔

ماہر حسن کے مطابق، لپ اسٹک کو زور سے رگڑ کر صاف کرنا بھی ہونٹوں کی باریک جلد کو مائیکرو نقصان دیتا ہے، جس سے جسم دفاعی طور پر میلانن بڑھاتا ہے اور یوں ہونٹ سیاہ ہونے لگتے ہیں۔

ہونٹوں کو سیاہی سے بچانے کے 5 آسان اور مؤثر طریقے

سستی نہیں، معیاری لپ اسٹک خریدیں

کم خریدیں لیکن اعلیٰ معیار کی لپ اسٹکس کوترجیح دیں ۔ ایسی لپ اسٹکس خریدیں جن پر واضح طور پر ”لیڈ فری“ یا ”کریوئلٹی فری“ لکھا ہو۔

لیبل ضرور پڑھیں

وٹامن E اور قدرتی ویکس والے اجزاء بہتر ہیں۔

لپ اسٹک کبھی لگا کر نہ سوئیں

تیل والے میک اپ ریموور سے لپ اسٹک نرم ہاتھ سے صاف کریں اور اس کے بعد موئسچرائزنگ لپ بام ضرور لگائیں۔

SPF بام یا پرائمر کا استعمال کریں

لپ اسٹک لگانے سے پہلے SPF والی لپ بام لگائیں تاکہ خطرناک اجزاء براہِ راست جلد سے نہ ٹکرائیں۔

میٹ اور لانگ لاسٹنگ لپ اسٹک کا کم استعمال

یہ فارمولے عام طور پر زیادہ خشک ہوتے ہیں اور ہونٹوں کو زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ اگر استعمال کریں تو صفائی اور نمی کا خاص خیال رکھیں۔

لپ اسٹک آپ کی شخصیت میں جاذبیت ضرور پیدا کرتی ہے، مگر اس کا درست استعمال اور معیاری انتخاب آپ کے ہونٹوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔ میک اپ کا مزہ لیں، مگر اپنی قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھ کر۔

Similar Posts