علی امین گنڈا پور نے باجوڑ میں باقاعدہ آپریشن کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ انہیں آبادیوں میں کسی صورت چھپنے نہیں دیں گے۔ یقینی بنائیں گے کہ عوام کا نقصان نہ ہو۔ دہشت گردی ترقیاقی کاموں میں بڑی رکاوٹ ہے۔
وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے امن و مان کی صورتحآل پرایپکس کمیٹی کے بعد وڈیو پیغام جاری کیا، وزیر اعلی نے باجوڑ میں جاری آپریشن کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دے دیا۔
ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گرد ایک پالیسی کے تحت عوام کو اداروں سے متنفر کرنے کے لئے آبادیوں میں پناہ لیتے ہیں اور آبادیوں سے فورسز پر حملہ کرتے ہیں۔ فورسز کی جوابی کاروائی سے کولیٹرل ڈمیج ہوتا ہے۔
وزیراعلی خیب پختون خوا نے کہا کہ ایک سازش کے تحت اداروں اور عوام میں فاصلے پیدا کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردون کا مقصد حکومت اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔ ہماری فورسزز ہماری مہمان ہیں۔ ہماری سرزمین پر ہمارے مہمان کو نقصان پہنچانا ہماری روایت کے خلاف ہے۔
علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مائنز اینڈ منرل ہمارا اثاثہ ہے اور اس کا اختیار ہمارے پاس ہے۔ آج تک کسی نے نہ ہم سے یہ اختیارمانگا ہے اور نہ میں دوں گا۔