برطانوی طیارے میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگانے والا مسافر ہندو نکلا

0 minutes, 1 second Read

برطانیہ میں انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش ناکام ہوگئیں، مسافر طیارے میں اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر طیارہ تباہ کرنے کی دھمکی دینے والا مسافر ہندو نکلا ہے۔

عالمی کے مطابق دھمکی آمیز رویے کے باعث خواتین اور بچے مسافر چیخنے لگے اور طیارے میں مکمل افراتفری اور گھبراہٹ پھیل گئی۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایک بہادر مسافر نے مذکورہ شخص کو دبوچ کر نیچے گرایا، جبکہ ایک اور مسافر اس پر چڑھ کر بیٹھ گیا تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔ دھمکی دینے والا شخص لیٹے لیٹے بھی نعرے بازی کرتا رہا۔

ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد حکام نے مشتبہ مسافر کی تلاشی لی اور اس کا بیگ بھی چیک کیا، تاہم کوئی بم یا ممنوعہ مواد برآمد نہیں ہوا۔ بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت ابھے نائیک کے نام سے ہوئی ہے، جو بھارتی نژاد ہندو پناہ گزین ہے اور طویل عرصے سے برطانیہ کے شہر لوٹن میں مقیم تھا۔

پولیس نے بتایا کہ 41 سالہ ابھے نائیک کو باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔

حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملزم کا ذہنی و نفسیاتی معائنہ بھی کرایا جائے گا تاکہ واقعے کے اصل محرکات کا پتا چلایا جا سکے۔

Similar Posts