کیلیفورنیا میں ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ بچ نکلا

0 minutes, 1 second Read

کیلیفورنیا میں ایف-35 لڑاکا طیارہ نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، خوش قسمتی سے پائلٹ بچ نکلا۔

امریکی بحریہ کے مطابق ایک ایف-35 لڑاکا طیارہ بدھ کے روز نیول ایئر اسٹیشن لیمر (NAS Lemoore) کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

امریکی بحریہ نے بیان میں کہا کہ پائلٹ نے مہارت سے خود کو طیارے سے باہر نکالا اور اپنی جان بچائی۔ واقعے میں کوئی دوسرا شخص متاثر نہیں ہوا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

نیول ایئر اسٹیشن لیمر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Similar Posts