وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا۔
	ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 8 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔
کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔