وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور اس حوالے سے ہمیں بنگلہ دیش کے ساتھ پوری طرح کھڑا ہونا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے ہم نے بڑا واضح اسٹینڈ لیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہم نہیں کھیلیں گے کیونکہ پاکستان نے کہا یہ کھیل کا میدان ہے سیاست کا میدان نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہم نے بڑا سوچ سمجھ کر اسٹینڈ لیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے بنگلہ دیش کے ساتھ پوری طرح کھڑے ہونا چاہیے اور یہ بہت مناسب فیصلہ ہے۔
اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کو سراہا۔