دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کا پردہ چاک ہوگیا، کانگریس رہنما راہول گاندھی کے بی جے پی کے چوری شدہ الیکشن کے انکشاف نے بھارتی انتخابی نظام کا راز فاش کر دیا۔
راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ حالیہ عام انتخابات میں کم از کم 100 نشستوں پر منظم دھاندلی کی گئی، جس کا مقصد مودی کو اقتدار میں برقرار رکھنا تھا۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابی نظام کے بارے میں جب ڈیٹا جاری کریں گے، تو یہ ایٹم بم جیسا ہوگا، بھارت کا انتخابی نظام پہلے ہی مر چکا ہے۔‘‘
خوشی ہے کہ ٹرمپ نے حقیقت بیان کر دی، بھارتی معیشت مردہ ہو چکی: راہول گاندھی
انہوں نے کہا کہ اگر نشستیں دھاندلی سے نہ جیتی گئی ہوتی تو مودی بھارت کا وزیراعظم نہ ہوتا، ہم ثابت کریں گے کہ لوک سبھا کا الیکشن کیسے چوری کیا گیا، جس ادارے نے جمہوریت کا دفاع کرنا تھا، وہ خود قبضے میں چلا گیا۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ بی جے پی صرف چوری شدہ مینڈیٹ کی بنیاد پر اقتدار پر قابض ہے۔
مودی راج میں اقلیتیں نظرانداز، راہول گاندھی نے اہم مطالبہ دہرا دیا
”مودی نے صرف ووٹ ہی نہیں، بھارتی عوام کا اعتماد بھی چھین لیا ہے۔ جو حق عوام کو ملنا چاہیے تھا، وہ مودی کی ہوسِ اقتدار کی نذر ہو گیا۔“
انہوں نے اعلان کیا کہ اپوزیشن جماعتیں یہ ثابت کریں گی کہ 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی نے کس طرح جمہوریت کا گلا گھونٹا۔