پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان ویسٹ انڈیز دورے کے دوران انجری کا شکار ہو کر سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق فخر زمان کو ہیمسٹرنگ انجری لاحق ہوئی ہے جس کے باعث وہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔
فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد وہ آج کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھارتی کھلاڑی تنازعات کا شکار کیوں رہے؟
وطن واپسی کے بعد فخر زمان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ جلد از جلد مکمل صحت یابی حاصل کی جا سکے۔
چیئرمین پی سی بی نے ایشیا کپ کے میچز کے وینیوز کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، جس کے لیے فخر زمان کی عدم دستیابی قومی ٹیم کے لیے ایک بڑا نقصان تصور کی جا رہی ہے۔