آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

0 minutes, 0 seconds Read

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 10 بیٹنگ اور باؤلرز رینکنگ میں شامل نہیں ہوسکا۔

تاہم پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی ٹی 20 رینکنگ میں کافی بہتری آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے حسن نواز 24 درجے ترقی کے ساتھ 30ویں نمبر پر آگئے، صائم ایوب کی 25 درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ بیٹنگ رینکنگ میں 37ویں پوزیشن پر آگئے۔

صاحبزادہ فرحان 34 درجے بہتری کے بعد 63ویں نمبر پر پہنچ گئے، صفیان مقیم کی 69 درجے ترقی ہوئی ہے، جبکہ وہ بولنگ رینکنگ میں 34ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف پلئیر آف دی سیریز بننے والے محمد نواز نے 51 درجے ترقی کی جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 56 ویں پوزیشن پر آگئے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اسٹار بلے باز بابر اعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 17ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ محمد رضوان بھی 3 درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے۔

ٹی 20 بلے بازوں میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن ہے، جبکہ ٹی 20 باولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن ہے۔

Similar Posts