انسٹاگرام نے“ری پوسٹ“ کا فیچر متعارف کرا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے ری پوسٹ کا فیچر متعارف کرا دیا۔ صارفین اب اپنے دوستوں کی تصاویر کو ری پوسٹ کر سکیں گے۔

تاہم، ری پوسٹ کی جانے والی تصاویر صارف کی پروفائل پر نہیں دیکھی جا سکے گی بلکہ پروفائل پر موجود ایک مخصوص حصے پر ان تصاویر کو دیکھا جا سکے گا۔

انسٹاگرام کے مطابق یہ فیچر امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہے اور عالمی سطح پر جاری کیا جا رہا ہے۔

یہ نیا فیچر صارفین کو کسی بھی پوسٹ کو دوبارہ اپنی فیڈ میں شیئر کرنے کی سہولت دے گا، جو ایک نئی پوسٹ کے طور پر ظاہر ہو گی۔ اس وقت انسٹاگرام صارفین صرف دیگر صارفین کی اسٹوریز کو ری شیئر کر سکتے تھے، تاہم پوسٹس کو ری پوسٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں تھا۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام ایک اور فیچر بھی جلد پلیٹ فارم پر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ریلز کو کھول سکیں گے اور اس کے بعد ایک فیڈ سامنے آئے گی جس میں صرف ان کے دوستوں کی فیڈز موجود ہوں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2022 اور 2017 میں بھی انسٹاگرام کی جانب سے ری پوسٹ بٹن کی آزمائش کی گئی تھی، مگر دونوں مرتبہ یہ فیچر صارفین کے لیے دستیاب نہیں کیا گیا۔

Similar Posts