ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا، گولی چلنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا۔ نیو کراچی ایوب گوٹھ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے 12 سالہ نواز جاں بحق ہو گیا۔

نیوکراچی میں ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی، ایوب گوٹھ کا 12 سالہ نوجوان نواز ٹک ٹاک بنارہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

نیوکراچی میں فائرنگ سے 12 سالہ نواز کی ہلاکت کا معاملہ پولیس نے مشکوک قراردیدیا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں فائرنگ کا واقعہ گھر میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے کی خبر موصول ہوئی تھی جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

کراچی میں پارک کی کھدائی کے دوران بوریوں میں دفن اسلحہ برآمد

کارسوار کو شارٹ کٹ لینا مہنگا پڑگیا

دوسری جانب کراچی کے معروف نیٹی جیٹی پل کے نیچے کار سوار کو شارٹ کٹ لینا مہنگا پڑ گیا۔ کار سوار نے سوئے ہوئے شخص پر کار چڑھا دی، سویا ہوا شخص موقع پر ہی چل بسا۔

واقعے کے بعد کار سوار فرار ہوگیا، جاں بحق شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے تاہم لاش کی فوری شناخت نہ ہوسکی۔

پولیس نے شہری کو روند کر فرار ہونے والے کار سوار کی تلاش شروع کردی۔

Similar Posts