گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیوز نے سوشل میڈیا پرایک بار پھرہلچل مچا دی ہے۔
ویڈیوز میں ہانیہ کو ایک کنسرٹ کے دوران عاصم کے گانوں پر جھومتے اور محظوظ ہوتے دیکھا گیا، جس کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں کہ شاید یہ دونوں فنکار ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آ چکے ہیں۔
ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، سوشل میڈیا پرہنگامہ مچ گیا
یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی تین سال تک منگی کے بندھن میں بندھے رہے، لیکن پھر اچانک ان کی راہیں جدا ہوگئیں۔ یہ خبر مداحوں کے لیے انتہائی چونکا دینے والی تھی اور آج تک لوگ یہ جاننے کے خواہش مند ہیں کہ ان کے درمیان آخر ہوا کیا؟ تاہم، دونوں نے اس حوالے سے کبھی کوئی وضاحت نہیں دی اور خاموشی سے اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ گئے۔
اب جب کہ عاصم اور ہانیہ کی نزدیکیوں کی خبریں پھر سے سامنے آ رہی ہیں، میرب علی کا نام بھی ایک بار پھر اس معاملے میں گھسیٹا جا رہا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
کیاعاصم، ہانیہ کو دوبارہ ڈیٹ کر رہے ہیں؟ افواہوں کی بازگشت سنائی دینے لگی
مگر اس تمام صورتحال میں جس بات نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچی، وہ تھا اداکارہ میرب علی کے بھائی رامس علی کا سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز بیان۔ رامس کبھی عاصم اظہر کے قریبی دوستوں میں شمار ہوتے تھے لیکن اب یہ دوستی بھی ختم ہو چکی ہے۔

رامس علی نے انسٹاگرام پر ایک معنی خیز سٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا تھا:
’سچ ہمیشہ وقت کے ساتھ سامنے آ جاتا ہے۔‘

ان کے اس بیان کو مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عاصم اظہر اور میرب علی کے درمیان ہونے والی علیحدگی سے جوڑ لیا، اور اسے ایک خاموش مگر واضح ”اشارہ“ قرار دیا جا رہا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین اس معاملے پر بٹ چکے ہیں ایک نے لکھا: ”اب مظلوم بننا بند کرو، کرما (بدلہ) تمہاری بہن کو مل رہا ہے۔“
دوسرے نے کہا: ”عاصم نے میرب کو صرف ہانیہ کو جلانے کے لیے استعمال کیا۔ افسوس ہو رہا ہے۔“
کسی نے کہا: ”میرب ہی ان دونوں ڈرامہ کوئینز کے بیچ میں آئی تھی۔“ تو کسی نے میرب کو ہی بیچاری کہہ ڈالا۔
فی الحال ان تمام فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر براہِ راست کوئی بیان سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے اور مداح سچ جاننے کے لیے بےچین ہیں۔