اس ہفتے کیمرے میں قید ہونے والے کچھ دلچسپ اور افسوس ناک مناظر

0 minutes, 0 seconds Read

اس ہفتے بھی دنیا میں بہت کچھ دلچسپ ہوا، جس میں سے کئی واقعات خبروں کی زینت بنے، تو کچھ کو کیمرے نے قید کرکے ہمیشہ کے لیے امر کردیا۔

یہاں آپ کے لیے اس ہفتے رونما ہوئے واقعات کی ایک تصویری جھلک پیش کی جا رہی ہے۔

 ایک خاتون زمین سے آٹا سمیٹ رہی ہیں جبکہ پس منظر میں موجود فلسطینی، امریکی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کی جانب سے امدادی سامان لیے جا رہے ہیں۔ یہ منظر یکم اگست کو وسطی غزہ پٹی میں دیکھا گیا۔ (تصویر: رائٹرز)

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ایک حامی کو پولیس اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ عمران خان کی رہائی کے مطالبے کے لیے نعرے لگا رہی تھیں۔ یہ احتجاج عمران خان کی گرفتاری کی دوسری برسی کے موقع پر ملک گیر سطح پر منعقد ہوا۔ یہ واقعہ 5 اگست کو لاہور، پاکستان میں پیش آیا۔ (تصویر: رائٹرز)

 چین کے شہر بیجنگ میں روبوٹ مال کے دورے پر ایک میڈیا نمائندہ چین کے پہلے شہنشاہ، کن شی ہوانگ کی شکل میں بنائے گئے ایک ہیومینوئیڈ روبوٹ کو دیکھ رہی ہیں۔ یہ اسٹور ہیومینوئیڈ اور دیگر اقسام کے روبوٹ فروخت کرتا ہے۔ (تصویر: رائٹرز)

 خارکیف میں یوکرینی فوجی جنگی گاڑی پر ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے لوہے کی جالی نصب کر رہا ہے (تصویر: رائٹرز)

 غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں 3 اگست کو اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد 17 سالہ ہالا المصری کا ردعمل۔ یہ اسکول بے گھر ہونے والے افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ (تصویر:رائٹرز)

 انڈونیشیا کے مشرقی نوسا تنگارا صوبے میں واقع ماؤنٹ لیووٹو بی لاکی لاکی سے یکم اگست کو دھواں اور آتش فشانی راکھ کے بادل بلند ہوئے۔ یہ منظر سینٹر فار وولکینالوجی اینڈ جیولوجیکل ہیزرڈ مٹیگیشن کے ذریعے جاری کیا گیا۔ (تصویر:رائٹرز)

 غزہ کے شمالی حصے میں پیراشوٹ کے ذریعے گرائے گئے امدادی پیکج لینے کے لیے فلسطینیوں کی دوڑ، 7 اگست (تصویر: رائٹرز)

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 5 اگست کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر ایک آرکیٹیکٹ اور اپنے معاونین کے ساتھ سیر کے دوران صحافیوں سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں جوہری میزائل نصب کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ (تصویر: روئٹرز)

 جرمنی کے شہر ایلمین ہورسٹ میں سابق سرکس فنکار کرسٹیان کاولس نے یکم اگست کو مسز مائر نامی امریکی مگرمچھ کے ساتھ آؤٹ ڈور سوئمنگ پول میں تیراکی کی۔ (تصویر: رائٹرز)

Similar Posts