بالی ووڈ سپر اسٹارعامر خان نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان دشمنی کا اعتراف کیا، اور بتایا کہ یہ دشمنی وقت کے ساتھ کم ہوگئی ۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کیسے انہوں نے آدھے گھنٹے میں امبانی کی شادی کا خاکہ تیار کیا تھا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب وہ، شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے سے خوش نہیں تھے اور ان کے درمیان شدید دشمنی کا احساس تھا۔ تاہم، اب وہ تینوں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
لوگ تینوں خانز کو بھول جائیں گے، عامر خان نے بتادیا
بالی ووڈ میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان جیسے سپر اسٹارز کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ تقریباً تین دہائیوں کے بعد بھی ان کا دور کسی کے لیے چیلنج نہیں بن سکا، کیونکہ ان کا سب سے بڑا مقابلہ ایک دوسرے سے تھا۔ اس بات کا امکان کم ہی نظر آتا ہے کہ کوئی اور ان تینوں کی طرح کامیاب ہو سکے گا۔
ان کے سفر کو دلچسپ بنانے والی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ بہترین دوست نہیں تھے۔ ایک دوسرے کے حریف ہوتے ہوئے، تینوں نے نوجوان اداکاروں کے طور پر سپر اسٹارڈم کی جانب قدم بڑھائے اور اس دوران ان کے درمیان جھگڑے اور دشمنیاں بھی تھیں۔ آج، وہ ایک مضبوط دوستی کا اشتراک کرتے ہیں۔
سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوا، اے آر مروگادوس
عامر خان نے حال ہی میں اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ ابتدائی برسوں میں وہ ایک دوسرے کے خاص طور پر پسند نہیں کرتے تھے اور دشمنی کا شدید احساس رکھتے تھے۔
ایک فلمی یوٹیوب چینل کے ساتھ بات چیت میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے درمیان کبھی تناؤ آیا تھا، تو عامر نے فوراً جواب دیا، “یقیناً ایسا تھا… آپ بھی کیا پوچھ رہے ہیں؟ ہم میں سے ہر ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنا چاہتا تھا۔ کیا آپ اسے دشمنی نہیں کہتے؟
عامر خان نے کہا، ”کبھی کبھار جھگڑے بھی ہوئے ہیں، میڈیا میں ان جھگڑوں کا ذکر بھی ہوا ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن یہ سب کچھ وقت کے ساتھ بہتر ہوگیا۔“
انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ اور ان کے دونوں ساتھی سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ آرام دہ ہیں اور دشمنی کا کوئی عنصر نہیں بچا۔
عامر نے وضاحت کی کہ ”سلمان، شاہ رخ اور میں اب اس بات کو اس طرح نہیں دیکھتے جیسا پہلے دیکھتے تھے۔ 35 سال ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کے بعد، ہمارے درمیان زیادہ گرمجوشی اور دوستی نظر آتی ہے۔“
عامر خان نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ امبانی کی شادی کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ سب سے زیادہ سکون محسوس کر رہے تھے، جہاں انہیں اسکرپٹ پر بات کرنی پڑی اور وہ بغیر کسی جھجک کے براہ راست اتفاق یا اختلاف کر سکتے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تینوں کی آپس میں اتنی زیادہ دشمنی نہیں رہی اور اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ آرام سے ہیں۔
عامر خان نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ایک مشترکہ فلم میں کام کرنا ممکن ہے، البتہ ایسی فلم کا اسکرپٹ تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔