تھرپارکر: آر او پلانٹس فنڈز میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی خردبرد، دو ایگزیکٹِو انجینئرز برطرف

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت اور دیکھ بھال کے فنڈز میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی غیرقانونی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

ترجمان محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مطابق محکمہ جاتی انکوائری میں فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہونے پر ایگزیکٹِو انجینئرز محمد اسلم ڈاھری اور اشفاق علی میمن کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے افسران کی برطرفی کی منظوری دے دی ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ برطرف افسران سے خورد بُرد کی گئی رقم واپس لی جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی اور بے ضابطگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے صوبے کے تمام اضلاع میں آر او پلانٹس کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ پلانٹس کی مؤثر نگرانی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Similar Posts