سہہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے پاکستان ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی پر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سہہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے تاہم یو اے ای کے دورے پر 15 کے بجائے 16 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیم اسٹرنگ انجری کے شکار فخر زمان کی اسکواڈ میں واپسی کے لیے سلیکٹرز پر امید ہیں جبکہ کندھے کی سرجری کرانے والے آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے جہاں گرین شرٹس 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرچکی ہے جبکہ 3 ون ڈے پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کو میزبان ٹیم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے شروع ہو گی جبکہ ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔