اداکارہ دیا مغل نے اپنےکراچی میں تنہا زندگی گزارنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور چیلنجزکا انکشاف کیا۔
دیا مغل نے حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے ابتدائی سفر سے متعلق کھل کر بات کی۔
اریج فاطمہ نے کینسر کی تشخیص پر خاموشی توڑ دی
گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ کراچی میں اکیلے رہائش اختیار کرنے کے بعد انہیں کئی ذاتی و پیشہ ورانہ مشکلات اور کٹھن مراحل کا سامنا کرنا پڑا۔
دیا مغل کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی تھیں۔ تاہم، کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے جب انہوں نے کراچی کا رخ کیا، تو تنہائی اور نئے ماحول نے ان کے لیے زندگی کو خاصا مشکل بنا دیا۔
ہانیہ ، عاصم کے مبینہ رومانس پر میرب کے بھائی کا ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے بتایا کہ کراچی آنے کے فوراً بعد انہوں نے ایک ٹی وی پراجیکٹ پر کام شروع کیا، لیکن صرف دو دن بعد شوٹنگ مؤخر کر دی گئی۔ بعد ازاں ایک دوست کے ذریعے معلوم ہوا کہ انہیں بغیر کسی واضح وجہ کے اس منصوبے سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ کسی اور فنکارہ کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔
دیا مغل کے مطابق، جب انہوں نے اس حوالے سے پراجیکٹ ہیڈ سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کی اداکاری پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن چونکہ وہ سیٹ پر زیادہ بات چیت نہیں کرتیں اور دوسروں کے ساتھ گھلتی ملتیں نہیں، اس لیے انہیں ہٹا دیا گیا۔
ادا کارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سن کر بہت دکھ ہو کہ انہیں صرف کم گو ہونے کی پاداش میں اس موقع سے محروم کردیا ان کے مطابق، ”اداکاری کا تعلق اندرونی صلاحیت سے ہے، نہ کہ سیٹ پر ہنسی مذاق میں شریک ہونے سے۔“
اداکارہ نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اکیلے رہنا ان کے لیے خاصا چیلنجنگ ثابت ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں ایک بڑی اورجوائنٹ فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، جہاں سب مل جل کر رہتے تھے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، لیکن کراچی میں وہ اکثر کئی کئی دن پرانا کھانا کھانے پر مجبور ہو جاتی تھیں کیونکہ وہاں کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں ہوتا تھا۔
دیا مغل نے کہا، ”جب لائٹ چلی جاتی تھی، تو پورے اندھیرے فلیٹ میں صرف میں اور ایک موم بتی ہوتی تھی۔ ایسے وقت میں دل بہت گھبراتا تھا، لیکن میں نے حوصلہ نہیں ہارا۔“
انہوں نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا ایک اہم سبق قرار دیا اور کہا کہ ایسے حالات نے انہیں مضبوط اور خودمختار بنایا۔ ”ذہن میں کئی بار خیال آتا تھا کہ کام ملے گا یا نہیں اور کیا میں اکیلے رہنے کے قابل ہوں، لیکن میں نے اپنے قدم ڈگمگانے نہیں دیے اور آخر کار یہ مشکل دور ختم ہوا۔“
دیا مغل نے اب تک متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں ”مائی ری“, ”عشق نچایا“, ”کنکر“ اور ”پہچان“ شامل ہیں۔ ان کی شاندار اداکاری اور پروفیشنلزم نے انہیں ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام دلایا ہے۔