’جیل میں عمران خان کا وزن کم، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ‘

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہوا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے، لہٰذا اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ بنیاد پر معائنے کی اجازت دی جائے۔

Similar Posts