ہر سفر، اور خاص طور پر ہوائی سفر کے لیے، سامان کی تیاری اور ممنوعہ اشیاء سے متعلق آگاہی حاصل کرنا ایک انتہائی اہم کام ہے۔ اکثر مسافر لاعلمی میں ایسی اشیاء ساتھ لے آتے ہیں جو ایئرپورٹ سیکیورٹی قوانین کے مطابق ممنوع ہوتی ہیں، جس کے باعث ان کا سامان ضبط ہو سکتا ہے یا سفر میں غیر ضروری رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ایئرپورٹ اتھارٹیز، بشمول دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس، نے حال ہی میں ہینڈ بیگ اور چیک ان بیگ میں ممنوعہ اور محدود اشیاء کی مکمل فہرست جاری کی ہے۔ اس آرٹیکل میں ان تمام اشیاء کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے، تاکہ آپ کا سفر نہ صرف محفوظ ہو بلکہ بغیر کسی پریشانی کے مکمل ہو سکے۔
یواے ای میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے انتہائی اہم خبر!
دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس نے ہینڈ بیگ اور چیکڈ بیگیج میں ممنوعہ اور محدود اشیاء کی فہرست جاری کردی ،مکمل تفصیل پڑھیں تاکہ آپ کا سفر محفوظ اور پرسکون رہے۔
ایمرٹس ایئرلائن کا اہم فیصلہ:
اکتوبر سے پرواز کے دوران پاور بینک کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مسافر صرف مخصوص حد کے اندر پاور بینک ساتھ رکھ سکتے ہیں، لیکن اس کا استعمال دورانِ پرواز ممنوع ہوگا۔
دبئی ایئرپورٹ پر ہینڈ بیگیج میں ممنوعہ اشیاء:
- ہتھوڑی (ہیمر)
- کیل
- سکریو ڈرائیور اور تیز دھار کام کے اوزار
- قینچیاں جن کے بلیڈ 6 سینٹی میٹر سے لمبے ہوں
- ذاتی صفائی کے آلات (جن کے حصے 6 سینٹی میٹر سے بڑے ہوں، ضبط کر لیے جائیں گے)
- تلواریں اور دیگر نوکیلے اشیاء
- ہتھکڑیاں
- آتشیں اسلحہ
- فلیئر گن کے کارتوس
- لیزر گن
- واکی ٹاکی
- لائٹر
- بیٹ
- مارشل آرٹس کے ہتھیار
- ڈرل مشین
- رسیاں
- ماپنے کی ٹیپ
- پیکنگ ٹیپ
- برقی تاریں (صرف ذاتی استعمال کی حد تک اجازت ہے)
دبئی میں ہینڈ بیگیج کے لیے محدود اشیاء:
-
مائع اشیاء:
- ہر بوتل 100ml سے زیادہ نہ ہو۔
- زیادہ سے زیادہ 10 بوتلیں، یعنی ایک لیٹر کی اجازت ہے۔
-
ادویات:
- ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر ادویات لے جانا منع ہے۔
-
جسم میں دھاتی آلات:
- اگر کسی کے جسم میں میٹل امپلانٹ ہو تو ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔
-
پاور بینک:
- 100Wh سے کم کی طاقت کے پاور بینک کی اجازت ہے۔
- 100Wh سے 160Wh تک کی صورت میں ایئرلائن کی منظوری درکار ہے۔
- 160Wh سے زیادہ پاور بینک لے جانا بالکل منع ہے۔
- دورانِ پرواز استعمال ممنوع ہے۔
شارجہ ایئرپورٹ پر مکمل ممنوعہ اشیاء :
یہ اشیاء ہر صورت میں لےجانا منع ہے،چاہے ہینڈ بیگ ہو یا چیکڈ بیگ۔
- لاٹھیاں، بیس بال بیٹ
- آتش گیر گیس جیسے گیس کارٹریج، گیس لائٹر
- پانی لگنے پر خطرناک اشیاء (کیلشیم، کیلشیم کاربائیڈ وغیرہ)
- آتش گیر اشیاء (ماچس، سلفر، میٹل کیٹالسٹ)
- کیمیکل یا بایولوجیکل خطرناک مواد (سلفر، وائرس، بایولوجیکل ایجنٹس)
- آتش گیر مائعات جیسے پینٹ، پٹرول، انک، ہائی پروف الکحل
- اسلحہ جیسے پستول، فلیئر گن
- چھریاں (6 سینٹی میٹر یا اس سے لمبی بلیڈ والی) اور دیگر غیر قانونی چھریاں
- آکسیڈائزر (بلیچ، امونیم نائٹریٹ وغیرہ)
- نان فلیم ایبل گیسز (ڈائیونگ ٹینک، آکسیجن سلنڈر)
- تابکاری مواد (ریڈیو ایکٹیو اشیاء مختلف درجہ بندی کے ساتھ)
- زہریلی گیسز (کاربن مونو آکسائیڈ، امونیا)
- متعدی بیماریاں (وائرس، بیکٹیریا، میڈیکل ویسٹ)
- دھماکہ خیز مواد (آتش بازی، فلیئر، بارود)
- خطرناک سامان (پولیمیرک بیڈز، انجنز)
- مشتبہ اشیاء (ایسی چیزیں جو ہتھیار جیسی دکھائی دیں)
- ہتھیار جیسی اشیاء (آئس پِک، کھلونا ہتھیار، استرا، بڑی قینچیاں)
- معذور کرنے والی اشیاء (ٹیئر گیس، الیکٹرونک شاک ڈیوائسز)
- آرگینک پر آکسائیڈ
محدود اشیاء (شرائط کے ساتھ اجازت):
-
مائع اشیاء:
- 100ml تک فی بوتل
- زیادہ سے زیادہ ایک لیٹر
- شفاف اور دوبارہ بند ہونے والی 20x20cm پلاسٹک بیگ میں رکھ کر الگ سے دکھانا ہوگا
-
ادویات اور خاص خوراک:
- بچوں کے لیے خوراک اور دوائیاں الگ رکھیں
- نسخہ یا ڈاکٹر کا لیٹر لازمی ہوگا
یاد رکھیں ایسا سامان جو سفر میں ممنوعہ اشیاء یا غیر ضروری ایسا سامان جو سفر کو غیر محفوظ بناسکتا ہو، آپ کے لئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے، لہٰذا پہلے سے تیاری اور دوبارہ چیک کرکے اپنے سامان کا پیک کریں یا ساتھ لے جائیں۔
اس کے ساتھ ہی اہم ترین بات یہ ہے کہ سفر کرنے سے پہلے ہمیشہ اپنی ایئرلائن سے اپڈیٹڈ ہدایات ضرور حاصل کریں کیونکہ کچھ قوانین مخصوص ایئرلائنز کے لیے مختلف ہوسکتے ہیں۔
نوٹ: مزید معلومات کے لیے متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایوی ایشن ویب سائٹس یا متعلقہ ایئرپورٹ اتھارٹی سے رجوع کریں۔