خیبر پختونخوا: نوجوان ریڈی کپڑوں کو ترجیح دینے لگے، شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ کا رجحان بڑھ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

خیبر پختونخوا میں نوجوانوں نے درزیوں سے جان چھڑالی۔ ریڈی میڈ کپڑوں کو ترجیح دینے لگے۔ جبکہ روایتی شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ کا رجحان بھی بڑھ گیا۔

عید الفطر کی آمد آمد ہے، خیبر پختونخوا کے نوجوان بھی اب عید پرریڈی میڈ لباس کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ کسی نے کُرتا لینا ہے تو روایتی شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ کو ٹرینڈنگ گردانتا ہے۔

درزیوں کی تکرار اور سلائی میں اضافہ نے خواتین کو ریڈی میڈ کپڑوں کی طرف راغب کر دیا

دوسری جانب عید سیزن میں بھی کام نہ ہونے کا شکوہ کرتے دکاندار کہتے ہیں کہ مہنگائی نے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے، تاہم ابھی تک بہت کم گاہک آرہے ہیں۔

دوسری جانب ہر کسی نے عید پر منفرد دکھنا ہے، جس کے لیے نوجوان بازاروں میں من پسند ملبوسات خریدتے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن مہنگائی عید شاپنگ میں بھی آڑے آنے لگی ہے۔

Similar Posts