امریکا نے چین کے ساتھ اضافی ٹیرف معاہدے میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی حکم پر دستخط کردیے۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب دونوں ممالک کے درمیان بھاری محصولات نافذ ہونے والے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے کی مدت 12 اگست کو ختم ہوچکی ہے۔

جنوری میں ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 125 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

ٹرمپ کے ٹیرف لگانے کے بعد بھارت میں امریکی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی

گزشتہ ماہ ہونے والے تجارتی مذاکرات کے بعد دونوں فریقوں نے بات چیت کو ”تعمیری“ قرار دیا تھا۔

اس وقت چین کے اعلیٰ مذاکرات کار نے کہا تھا کہ دونوں ممالک ٹیرف جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، جبکہ امریکی حکام نے کہا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حتمی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ

پیر کو صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی۔

نئے صدارتی حکم کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹ اگلے تین ماہ تک نافذ رہے گا۔

Similar Posts