دنیا کے مشہور ترین فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو اوران کی ساتھی جارجینا روڈریگز کی منگنی کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی ہیں۔
حال ہی میں جارجینا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی انگلی میں ایک بڑی انگوٹھی دکھائی دے رہی ہے جس کے بعد مداحوں میں منگنی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
اے آئی سافٹ ویئر ’اپنی مرضی سے‘ گلوکارہ کی قابلِ اعتراض ویڈیوز تیار کرنے لگا؟
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا،
”ہاں، میں راضی ہوں۔ اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں۔“
ان الفاظ نے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔اگرچہ یہ جوڑا 2016 سے ساتھ ہے، لیکن تاحال انہوں نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
اس سے قبل اپریل 2022 میں بھی جارجینا نے اپنی انگلی میں انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، جس سے منگنی کی افواہیں سامنے آئیں، تاہم اس وقت بھی رونالڈو نے کوئی ردعمل نہیں دیا تھا۔
مداحوں نے ٹام کروز کی بیٹی کو اپنے والد کی کاپی قرار دے دیا
رونالڈو اور جارجینا کی محبت کی کہانی اس وقت شروع ہوئی جب پرتگالی فٹبالرریئل میڈرڈ کے لیے کھیل رہے تھے۔ اس وقت وہ سعودی عرب کی مشہور ٹیم النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ اس سے پہلے وہ اٹلی میں یووینٹس اور انگلینڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ بھی کھیل چکے ہیں۔
اگرچہ حالیہ برسوں میں انہیں کچھ تنقید کا سامنا رہا، وہ اب بھی پرتگال کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور شاندار کارکردگی کے ساتھ گول اسکور کر رہے ہیں۔
کریسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز پانچ بچوں کے والدین ہیں جن میں 8 سالہ جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو، 7 سالہ بیٹی آلانا، 3 سالہ بیٹی بیلا، اور رونالڈو کا 15 سالہ بڑا بیٹا کریسٹیانو جونیئر شامل ہیں۔
یہ جوڑا پہلی بار جنوری 2017 میں ”دی بیسٹ فیفا فٹبال ایوارڈز“ میں ایک ساتھ نظر آیا اور مئی 2017 میں اپنے تعلق کا اعلان کیا۔
جون 2017 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی، جس کے بعد نومبر 2017 کو آلانا پیدا ہوئی۔
2022 میں نومولود بیٹے اینجل کی وفات نے ان کے اس خوشگوار سفر کو غمگین موڑ دے دیا تھا۔