شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے وارداتوں کی ناکامی کے لیے کارروائی کرتے ہوئے 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق کورنگی سیکٹر 48 کے خدیجہ شادی ہال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی ہوئے، جن کی شناخت فاروق اور یوسف کے نام سے کی گئی۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اسی دوران گارڈن کشتی مسجد کے قریب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں دو اور ڈاکو زخمی ہوئے، جن کی شناخت احمد بلوچ اور احمد جوجو کے نام سے ہوئی۔
زخمی ملزمان کو سول اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں، اور تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔