’میٹا‘ کے مالک مارک زکربرگ سے ان کے پڑوسی پریشان کیوں؟

0 minutes, 0 seconds Read

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع پالو آلٹو کے پرتعیش علاقے میں فیس بک اور میٹا کے بانی مارک زکربرگ کی رہائش کے بعد سے مقامی رہائشیوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زکربرگ نے نہ صرف ایک گھر خریدا بلکہ اردگرد کے کئی مکانات خرید کر انہیں ایک وسیع و عریض کمپاؤنڈ میں تبدیل کر دیا، جس میں مہنگے سیکیورٹی انتظامات اور نگرانی کے لیے لگائے گئے کیمرے پڑوسیوں کی املاک تک کی کوریج کرتے ہیں۔

چودہ برس قبل اس علاقے میں منتقل ہونے کے بعد سے زکربرگ کی جانب سے مختلف تعمیراتی منصوبے جاری ہیں، جن سے شور اور دیگر مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ان کا علاقہ ایک خوبصورت اور پرسکون کمیونٹی تھی، مگر مارک زکربرگ کے آنے کے بعد وہاں کی زندگی میں مداخلت اور تبدیلیاں محسوس ہونے لگیں۔ ایک پڑوسی نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہم نے انہیں ہمیشہ اپنی کمیونٹی میں شامل کرنے کی کوشش کی، مگر ہر بار ان کا رویہ انکار ہی رہا۔‘ جبکہ کچھ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کی پر سکون فضا زکربرگ کے آنے کے بعد متاثر ہو گئی اور کئی خاندان یہاں سے منتقل ہو گئے۔

میٹا کی ’سُپر انٹیلی جنس‘ کیا ہے؟ اس پر کام کیلئے مارک زکربرگ ذاتی طور پر لوگ کیوں چن رہے ہیں؟

معلومات کے مطابق اس وقت زکربرگ کا کمپاؤنڈ پانچ جائیدادوں پر مشتمل ہے، جس میں مین ہاؤس، باغات، گیسٹ ہاؤسز، پکل بال کورٹ اور ایک خصوصی ہائیڈرو فلور والا سوئمنگ پول شامل ہیں۔ ایک زیر زمین تعمیر کو بعض مقامی افراد ’بیٹ کیو‘ یا ’بہت بڑا بنکر‘ قرار دیتے ہیں، جس کی تکمیل میں آٹھ سال لگے اور اس دوران تعمیراتی شور پڑوسیوں کے لیے مستقل پریشانی کا باعث بنا۔

میٹا کا چین سے گٹھ جوڑ، امریکا کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا: رپورٹ

زکربرگ نے ان الزامات پر براہِ راست ردعمل نہیں دیا، تاہم ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ ہمیشہ مقامی قوانین سے بڑھ کر اقدامات کرتے ہیں تاکہ کمیونٹی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا خلل پیدا نہ ہو۔ اس کے باوجود بعض پڑوسیوں کا خیال ہے کہ ان کی موجودگی اور جائیداد کی وسعت نے علاقے کے ماحول کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

Similar Posts