امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمیزون کے بانی اور ارب پتی شخصیات میں شمار ہونے والے امیزون کے بانی جیف بیزوس کی والدہ جیکی بیزوس، 78 برس کی عمر میں چل بسیں۔ جیکی بیزوس نے 14 اگست کو میامی میں اپنے گھر پر آخری سانس لی۔ ان کی موت کی تصدیق بیزوس فیملی فاؤنڈیشن نے کی۔
جیکی بیزوس نے کئی سال تک لیوی باڈی ڈیمینشیا (Lewy Body Dementia) سے جنگ کی (یہ ایک نیورولوجیکل بیماری ہے جو سوچ، حرکت، مزاج اور رویے پر اثر انداز ہوتی ہے)، اور اپنے اہل خانہ کے درمیان، جن میں ان کے شوہر مائیک بیزوس، تین بچے، 11 پوتے پوتیاں، اور ایک گرینڈ چائلڈ شامل ہیں، اپنی زندگی کے آخری لمحات گزارے۔
امیزون کے بانی جیف بیزوس نے اپنی والدہ کو انسٹاگرام پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کی زندگی کا آغاز بہت کم عمری میں ہوا تھا جب وہ صرف 17 برس کی عمر میں ان کی ماں بن گئیں۔ جیف بیزوس نے اپنی والدہ کی محبت اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا، ’انہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کے لیے قربانیاں دیں اور اپنے بچوں کی پرورش میں کبھی کمی نہیں کی۔‘
ان کا کہنا تھا، ’ہمیشہ کی طرح، ان کی محبت کا دائرہ کبھی نہیں رکا۔ وہ زندگی بھر اپنے خاندان کو محبت دینے والی ایک عظیم شخصیت تھیں۔‘
جیکی بیزوس کی وفات سے نہ صرف ان کے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی بلکہ ایمیزون کے بانی کے لیے بھی ایک ذاتی نقصان ہے۔