پاکستان میں سونے کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج سونے کے نرخ میں مزید 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 100روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 858 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 155 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 786 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 80 ہزار 652 روپے ہو گئی۔

ادھر، چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمتیں 4 ہزار 72 روپے اور 3 ہزار 491 روپے پر مستحکم رہیں۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 344 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Similar Posts