کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں 2 بچوں کے قتل کی دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ماں نے دونوں بچوں کوجاگتے ہوئے باری باری واش روم میں لے کچن کی چھری سے ذبح کیا، قتل کے بعد لاشوں کو کمرے میں لاکر گود میں لیکر بیٹھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ماں کے ہاتھوں 2 کمسن بچوں کے قتل کی ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ماں نے کچن کی چھری سے دونوں بچوں کو ذبح کیا، بچوں کو نیند میں نہیں بلکہ جاگتے ہوئے قتل کیا گیا، ماں نے گھر کے واش روم میں پہلے بیٹے پھر بیٹی کو کاٹا۔
تفتیشی ذرائع گلے کاٹنے کے بعد ماں بچوں کی لاشوں کو کمرے میں لاکر گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ قتل کرنے کے بعد تصاویر باپ اور رشتہ داروں کو ماں نے ہی بھیجی اور ماں نے میسج دیا کہ بچوں کو آزاد کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کو لے کر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔