خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے متعلق تفیصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے متعلق سرکاری حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر 10:30 بجے باجوڑ کے لیے روانہ ہوا، 12 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تاہم 4 بجے ہیلی کاپٹر کو ٹریس کیا گیا جو ضلع مہنمد میں کریش پایا گیا۔
سرکاری حکام کے بقول ہیلی کاپٹر میں شہدا کی شناخت ممکن نہیں تھی۔
سرکاری حکام کے مطابق جس پہاڑی پر ہیلی کاپٹر کریش ہوا وہ تقریبا 8 ہزار میٹر بلندی پر ہے جبکہ جائے وقوعہ کے آس پاس کوئی آبادی نہیں۔
سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں شروع کیں، 5 شہدا کی لاشیں پشاور منتقل کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر مہمند کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہوگئے جبکہ وزیراعلی ہاؤس نے تمام افراد کی شہادتوں کی تصدیق کردی ہے۔