برٹش ایئر ویز کے ایک پائلٹ نے لندن سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فیملی کے لیے خاص طور پر ’کاک پٹ‘ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مشکل میں پڑگیا۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فیملی کو پائلٹ کی جانب سے طیارے کا سارا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ کو اینٹی ٹیرر قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں اور عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔
دی سن کو دیے گئے ایک ذرائع نے بتایا کہ عملہ اور مسافروں نے فوراً دیکھا کہ کاک پٹ کا دروازہ کھلا ہے اور وہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا ہو رہا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اس واقعے نے مسافروں کو انتہائی بے چینی میں مبتلا کر دیا تھا۔
آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں کا 5 ماہ کے دوران 10 ملین ڈالر سے زائد کی چوریاں کرنے کا انکشاف
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دروازہ کافی دیر تک کھلا رہا، برطانوی ایئر ویز کے ساتھی اتنے گھبرائے کہ اس پائلٹ کی رپورٹ امریکا میں کی گئی اور مینیجرز کو اسے معطل کرنا پڑا۔
واپسی کی فلائٹ BA174 جو 8 اگست کو لند کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچنی جو منسوخ کر دی گئی، اور متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازیں فراہم کی گئیں۔
سوئیڈن: مسجد کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
یہ واقعہ امریکی حکام کو رپورٹ کیا گیا جس کے بعد پائلٹ کو معطل کیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی فوری تحقیقات شروع کیں، لیکن کوئی سیکیورٹی خطرہ نہ پایا۔
بعد ازاں پائلٹ کو بحال کردیا گیا جس کے بعد برطانوی ایئر ویز کے ترجمان کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ سلامتی اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس نوعیت کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جاتی ہیں۔