گلگت بلتستان: کتیشو میں کلاؤڈ برسٹ، 20 غیر ملکی کوہ پیما اور 40 سے زائد مقامی ہائی پورٹرز پھنس گئے

0 minutes, 0 seconds Read

گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے بالائی گاؤں کتیشو میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کن سیلابی ریلہ گاؤں میں داخل ہوگیا۔ سیلاب کے پانی کی زد میں آکر ماں اور بیٹی لاپتہ جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیؐ۔ مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب ضلع گانچھے کے سیاحتی علاقے ہوشے میں رابطہ پل بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا، جس کے باعث آمدورفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر گانچھے کے مطابق پل ٹوٹنے سے 20 غیر ملکی کوہ پیما اور 40 سے زائد مقامی ہائی پورٹرز پھنس گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق بعض غیر ملکی کوہ پیماوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سیلاب سے رابطے کے ذرائع متاثر ہونے پر علاقے میں امدادی سرگرمیوں کو مشکلات درپیش ہیں۔

Similar Posts