اسرائیلی پائلٹس کے سامنے فلسطین آزاد کرو کہنے والا فرانسیسی ایئر ٹریفک کنٹرولر معطل

0 minutes, 0 seconds Read

فرانسیسی حکام نے ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر کو فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے پر ڈیوٹی سے معطل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اسرائیلی پائلٹس سے رابطے کے دوران فری فلسطین کہا جس پر حکام نے انہیں معطل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی ایئرلائن ایل آل کا طیارہ پیرس کے شارل ڈی گال ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔

ائیرلائن کے ترجمان نے ڈیوٹی کے دوران ٹریفک کنٹرولر کے جملے کو سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب رویہ ہے۔

ایئرلائن کے مطابق وہ دنیا بھر میں اسرائیلی پرچم کے ساتھ اپنی پروازیں جاری رکھے گی اور مسافروں و عملے کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

فرانسیسی وزیر ٹرانسپورٹ فیلیپ تباروت نے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ حقائق درست ثابت ہوئے تو یہ ریڈیو کمیونیکیشن کے ضوابط کی خلاف ورزی ہوگی، جو صرف پروازوں کی حفاظت اور نظم و ضبط تک محدود ہونے چاہئیں۔

Similar Posts