بھارت کے طیاروں کی تباہ کرنے کی ویڈیو ہمارے پاس موجود ہے، وفاقی وزیر داخلہ

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے طیاروں کی تباہ کرنے کی ویڈیو ہمارے پاس ہے، ہم نے فیصلہ کیا تھا ثبوت ملنے تک اعلان نہیں کریں گے۔

لاہور میں سیمنار سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، نائن الیون سے لے کر آج تک کی دہشت گردی کا بینفشری انڈیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران انڈیا کے تمام چیف مودی سے الگ الگ ملاقات کر رہے تھے، ان کے پائلٹ تیار نہیں تھے لیکن ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہماری تمام سیاسی جماعتیں بھی متحد تھیں۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ اجیت دوول اور امت شاہ اصل میں پورے ڈرامے کے پیچھے تھے، یہ دونوں خود بھی ڈوبیں گے اور مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بہترین کام کیا۔ جنگ کے دوران بھارت کے تمام منصوبوں کا ہمیں پتہ چل رہا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اللہ کی مدد تھی، بھارت نے ہماری اہم بیس پر 7 مزائل فائز کئے، ان میزائلوں میں سے کوئی بیس پر نہیں گرا، ہماری جس بیس پر قیمتی اثاثے موجود تھے وہاں کوئی بھارتی میزائل نہیں گرا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کے گرنے کے ثبوت منٹوں میں ہمارے پاس آئے، بھارتی جہاز گرانے پر فیصلہ کیا ویڈیو آنے سے پہلے اعلان نہیں کریں گے، جب ان کے جہاز گرے تو ان کے ثبوت ہمارے پاس ان کے میڈیا سے پہلے آگئے، ہمارے پاس 6 جہازوں کے گرنے کے ثبوت موجود ہے۔

Similar Posts