نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی اور این بی پی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر این بی پی امیرہ پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرادیا ہے۔ یہ ملک کا پہلا پے پاک ڈیبٹ کارڈ ہے جو خاص طور پر اعتماد اسلامک امیرہ اکاؤنٹ کی حامل خواتین کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ منفرد کارڈ خواتین کو سہولت، تحفظ اور مالی خودمختاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ رعایت اور خصوصی تکافل پروٹیکشن بھی فراہم کرے گا۔
این بی پی کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ کا اجرا این بی پی کے خواتین پر مبنی مالیاتی مصنوعات کے فروغ اور اُن کے بااختیار بنانے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ امیرہ صارفین کے لیے پے پاک پنک کارڈ متعارف کرانے والے پہلے بینک کی حیثیت سے ہم خواتین کو پاکستان کے مالیاتی نظام میں مزید اعتماد اور تحفظ کے ساتھ فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔“
این بی پی کے ایس ای وی پی اور گروپ چیف اسلامی بینکاری فواد فرخ نے کہا کہ این بی پی امیرہ پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ، امیرہ بنڈل پروڈکٹ آفرنگ کے تحت خواتین صارفین کو بہترین سہولتیں فراہم کرتا ہے۔ ان سہولتوں میں ڈپازٹس پر خصوصی منافع کی شرح اور فنانسنگ مصنوعات پر رعایتی منافع شامل ہیں، جو مکمل طور پر شرعی اصولوں کے مطابق ہیں۔ یہ کارڈ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں بہتر مالی مواقع فراہم کرے گا جو ہماری مذہبی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔“
ڈیجیٹل سہولتوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے این بی پی کے ایس ای وی پی اور چیف ڈیجیٹل آفیسر عدنان ناصر نے کہا، ”ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی مالی شمولیت کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اس نئے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے این بی پی خواتین کو آسان اور محفوظ بینکاری خدمات فراہم کرے گا۔ پاکستان میں اس وقت صرف 14 فیصد خواتین کے بینک اکاؤنٹس ہیں، جو اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔“

ون لنک پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی سی او بشیر خان نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ این بی پی پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ متعارف کرانے والا پہلا بینک بن گیا ہے۔ پے پاک پنک کارڈ نہ صرف خواتین کی مالی شمولیت کوفروغ دے گا بلکہ گولڈ فنڈ میں سرمایہ کاری اور خواتین کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹس جیسے جدید فیچرز بھی متعارف کرائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کی پیشکشیں خواتین کو بچت اور سرمایہ کاری کے لیے بااختیار بنائیں گی اور وہ پاکستانی معیشت میں زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنا کردار ادا کر سکیں گی۔“
این بی پی امیرہ پے پاک پنک ڈیبٹ کارڈ خواتین صارفین کے لیے بے شمار سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے صارفین کو ملک بھر کے 158 شہروں میں 30 ہزار سے زائد ریستورانوں، بیوٹی سیلونز اور ریٹیل اسٹورز پر خصوصی رعایتیں حاصل ہوں گی، جبکہ گلوٹلو اَیپ کی گولڈ سبسکرپشن بھی بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔
کارڈ ہولڈرز کو ہر ٹرانزیکشن پر ریوارڈ پوائنٹس ملتے ہیں، Off-Us ATM ٹرانزیکشنز پر 1 روپے، POS ٹرانزیکشنز پر 2 روپے اور ای کامرس خریداری پر 3 روپے مالیت کے گولڈ پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارڈ جامع تکافل تحفظ فراہم کرتا ہے، جس میں 1 لاکھ روپے کی لائف انشورنس کوریج، 2 لاکھ روپے کی حادثاتی موت کی کوریج اور سنگین بیماریوں، ڈیلی ہیلتھ کیش، آئی سی یو بینیفٹس اور فراڈ پروٹیکشن جیسی اضافی سہولتیں بھی شامل ہیں۔
اس منفرد کارڈ کے اجرا کے ساتھ این بی پی خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دے رہا ہے اور امیرہ اکاؤنٹ ہولڈرز کو ایک محفوظ، بااعتماد اور سودمند بینکاری خدمات فراہم کر رہا ہے۔