کراچی کے مصروف تجارتی علاقے ایم جناح روڈ کے قریب پٹاخوں کے گودام میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیاں، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باؤزر فوری طور پر موقع پر روانہ کردی گئیں۔
فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جب کہ پولیس اور رینجرز کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق گودام میں موجود آتش گیر مواد نے آگ کی شدت کو بڑھا دیا۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔