کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے سابق چیئرمین پیمرا، اینکر اور سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین خالد آرائیں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اللہ مرحومہ کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پی ایف یو جے افضل بٹ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ انتقال کرگئی تھیں۔