کراچی میں حالیہ مون سون اسپیل کے دوران ہونے والی مجموعی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے شہر قائد میں 4 روز کے دوران ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار کے مطابق 19 سے 22 اگست تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ہوئی، 4 روز کے دوران گلشن حدید میں 235 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس میں 20 اگست کو ریکارڈ کی گئی بارش 178 ملی میٹر تھی۔
گلشن حدید کے بعد سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 222 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 213.7 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 205.5 ملی میٹر، اولڈ ایریا ایئرپورٹ میں 205 ملی میٹر، ناظم آباد پاپوش نگر میں 204.6 ملی میٹر اور پی اے ایف بیس شارع فیصل پر 202 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسکے علاوہ، کورنگی میں 195 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 194.4 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 189.6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 184.8 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 173.3 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 166.6 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور پر 153 ملی میٹر اور گلن معمار میں 152.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب، سرکاری ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے حامل ویدر اسٹیشن (اولڈ ایئرپورٹ/ پہلوان گوٹھ) پر حالیہ مون سون سسٹم کے دوران 205.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر 2 اہم سرکاری ویدر اسٹیشنز پی اے ایف بیس فیصل پر 201.1 جبکہ پی اے ایف بیس مسرور پر 142 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
واضح رہے کہ حالیہ اسپیل کے تحت ہونے والی موسلادھار بارشوں سے کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔