پاکستان کے مقبول یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی دوستی کسی زمانے میں یوٹیوب کمیونٹی میں مثالی سمجھی جاتی تھی۔ دونوں نہ صرف ایک دوسرے کی ویڈیوز میں باقاعدگی سے دکھائی دیتے تھے بلکہ ذاتی تقریبات میں بھی شانہ بشانہ نظر آتے۔ تاہم، وقت کے ساتھ ایک مشترکہ پراجیکٹ کے باعث ان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی، جو بالآخر دوستی کے اختتام پر منتج ہوئی۔
حالیہ دنوں میں ڈکی بھائی کو ایک بیٹنگ ایپ سے متعلق کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ اس معاملے نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچائی ہے بلکہ یوٹیوب کمیونٹی میں بھی مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے۔
ڈکی بھائی پھنس گئے، فرار ہونے کی کوشش ہوئی ناکام!
ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ان کے سابق قریبی دوست رجب بٹ نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا، ’قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ سیکڑوں انفلوئنسرز نے ایسی ایپس کو پروموٹ کیا، مگر نشانہ صرف چند چنے ہوئے افراد کو بنایا جا رہا ہے۔ ادارے صرف آسان اہداف پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، جبکہ اصل ’بڑی مچھلیاں‘ آج بھی آزاد گھوم رہی ہیں۔‘
رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا، وی لاگنگ سے بھی کنارہ کشی کا اعلان
رجب بٹ نے ڈکی بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، اور امید ظاہر کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔