صیہونیوں کو ایران پر حملے کیلئے امریکا نے اکسایا، ایرانی سپریم لیڈر

0 minutes, 0 seconds Read

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صیہونیوں کو ایران پر حملے کیلئے امریکا نے اکسایا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے صیہونیوں کو ایران پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا اور انہیں ایران کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا اور اس کے اتحادی یہ سمجھنے میں ناکام رہے کہ ایران کا ردعمل ان کے لیے شدید پچھتاوے کا باعث بنے گا۔

خامنہ ای نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایران دشمن قوتوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ماضی کی طرح آئندہ بھی اپنی خودمختاری اور سلامتی کا دفاع کرے گا۔

Similar Posts