مسلمان عورت کا بھیس بدل کر چوری کرنے والا بھارتی شہری پکڑا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دکانوں سے چوری کرنے والے شخص کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شہری، لکشمن لال، کو لندن میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر ایک دکان سے چوری کرنے کی کوشش کی۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس نے چوری کے دوران اپنی شناخت چھپانے کے لیے ایک مسلمان عورت کا لباس پہن رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق، لکشمن لال نے برقعہ پہن کر ایک مقامی دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاکہ سیکیورٹی عملے کو دھوکہ دیا جا سکے۔ تاہم، دکان کے اسٹاف کو اس کے مشکوک رویے پر شک ہوا۔ جب اسے روکا گیا اور بات چیت کی گئی، تو اس کی اصل شناخت سامنے آ گئی۔

دکان کے عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور لکشمن کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر چوری کی کوشش اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے بھیس بدلنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنا ہے کہ گرفتار شخص ایک عوامی سوشلس میڈیا اکاؤنٹ @RealBababanaras چلاتا ہے۔

Similar Posts