معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

جہلم؛ پولیس نے معروف مذہبی اسکالر اور سوشل میڈیا شخصیت انجینئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ان کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جس کے بعد قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا۔

انجینئر محمد علی مرزا اپنی مذہبی گفتگو اور تجزیات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بھی قائم کیا ہوا ہے جہاں وہ مختلف مذہبی موضوعات پر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts