ٹیلر سوئفٹ، جنہیں عالمی موسیقی کی امپریس کہا جاتا ہے، نے این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ رشتہ نہ صرف پاپ کلچر اور اسپورٹس فرنٹیئرز کے درمیان ایک زبردست پل بلکہ ایک ایسی جوڑی ہے جسے ’سپر جوڑی‘ اور ’امریکہ کی شاہی جوڑی‘ کا خطاب دیا جاتا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ، جنہوں نے 14 گرامی ایوارڈز جیت کر موسیقی میں عالمی شہرت حاصل کی، آج ایک بین الاقوامی آئیکون ہیں۔ دوسری جانب کینساس سٹی چیفس کے اسٹار کھلاڑی ٹریوس کیلسی کھیلوں کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
گرامی ایوارڈز موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز سمجھے جاتے ہیں، جنہیں اکثر ’میوزک کا آسکر‘ کہا جاتا ہے۔

میڈیا اور شائقین نے انہیں ’سپر کپل‘ اور ’ماڈرن ڈے روئل کپل‘ کا خطاب دیا۔ ان کا تعلق اس قدر مقبول ہوا کہ ان کی ہر عوامی تقریب اور پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوتی ہے۔
انہیں محبت سے ’امریکہ کی شاہی جوڑی‘ یا (Americas royal couple) بھی کہا جاتا ہے۔

منگنی کا اعلان 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر پھولوں سے سجائے ایک رومانوی باغ میں ایک فنی تصاویر کے ساتھ کیا گیا، جس میں ٹیلر نے ایک خصوصی ڈیزائن شدہ اولڈ مائن بریلیئنٹ کٹ ہیرے کی انگوٹھی پہنی ہوئی تھی۔ اس جذباتی اور دلکش لمحے کی منصوبہ بندی Travis نے کئی ماہ پہلے سے کی تھی۔
اس خوبصورت سنگم کو ’ویڈنگ آف دی سینچری‘ کہا جا رہا ہے، ان کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔