رائیونڈ میں تیس روپے کی خاطر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) چوہنگ نے گرفتار ملزمان کو لے کر رائیونڈ نشاندہی کے لیے چھاپا مارا تو زیرِ حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی۔
سی سی ڈی کے مطابق ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کیا۔
ملزم کا ساتھی توقیر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔
سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہلاک ملزمان نے چند روز قبل صرف تیس روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو قتل کر دیا تھا۔